ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی اٹارنی جنرل سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ

attorney general called prime minister pakistan
کیپشن: attorney general called prime minister pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان سے اہم ملاقات۔ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ کرینگے، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں ہیں، ہماری توجہ پرفارمنس پر ہے۔

 قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ جس میں قانونی امور  پر مشاورت کی گئی، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔