ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر ا دی

 No confidence Motion
کیپشن: No confidence Motion
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن  نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف  اسمبلی سیکرٹریٹ میں  تحریک عدم اعتماد جمع کر ا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن  کی جانب سے  وزیراعظم عمران خان کے خلاف  تحریک عدم اعتماد  اور  اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ایک ساتھ جمع کرا دی گئی،شاہدہ اخترعلی،مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق، نوید قمر،رانا ثنااللہ اور ایاز صادق  اور شازیہ مری  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا قانونی حق ہے،کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کروں گا,ابھی ریکوزیشن آئی ہےابھی دیکھیں گےکب اجلاس بلاناہے.

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط  بھی کیے ۔

دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آج شام مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ناراض ارکان اور اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

وزیر اعظم بدھ کو کراچی آئیں گے جہاں وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں گے وہیں اپنی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر بھی جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer