محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے فنڈز میں خردبرد کا انکشاف

AUQAF Department
کیپشن: AUQAF Department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے فنڈز میں خردبرد کا انکشاف، کرائے اور ٹھیکوں کی مد میں فنڈز کی کولیکشن کے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے فنڈز میں خردبرد کرنے کے معاملات پر قابو پانے کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے محکمہ نے سمری وزیر اعلیٰ کو منظوری کیلئے بھجوائی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمری سب کمیٹی کو بھجوا دی ہے، سب کمیٹی نے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیکر سمری کابینہ کو بھجوائی ہے، کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد فنڈز کو ترمیم شدہ قانون کے تحت وصول کیا جائے گا۔ 

سمری کے مطابق قوانین میں ترمیم کے تحت کرایہ دار اور ٹھیکیدار براہ راست بینک میں رقوم جمع کروا سکیں گے، اس سے قبل محکمہ اوقاف پنجاب کے ملازمین کرایہ داروں سے رقم وصول کرتے تھے، اور بینک میں تاخیر سے رقم جمع کروانے کیساتھ ساتھ وصولیوں کے دوران فنڈز میں خردبرد بھی ہوتی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer