وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ’’ اہلیہ ‘‘ بھی میدان میں آگئیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ’’ اہلیہ ‘‘ بھی میدان میں آگئیں
کیپشن: CM PUNJAB USMAN BUZDAR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ  صوفیہ بزدار نے لاہور میں لبرٹی لائسنسنگ اینڈ ڈرائیونگ سینٹر کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ صوفیہ بزدار گذشتہ چند ماہ سے کافی متحرک اور ایکٹو دکھائی دے رہی ہیں۔ صوفیہ بزدار نے آج  لبرٹی لائسنسنگ اینڈ ڈرایونگ سینٹر  کا دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسرسید منتظر مہدی،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نزیر سمیت دیگر پولیس افسران  ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سی ٹی او منتظر مہدی نے صوفیہ بزدار کو ٹیسٹنگ سینٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ وومین ڈے کے موقع پر خواتین کے لئے تیسٹنگ سینٹر کھولا گیا ہے۔خواتین اب مناواں کی بجائے لبرٹی سینٹر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گی۔ 

واضح رہے کہ  صوفیہ بزدار نے گذشتہ سال گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا تھا۔

پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  شجرکاری کے ذریعے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں۔ طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے-طالبات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند امر ہے، درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاء کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor