کومل اسلم: آج شہر لاہور میں خنکی میں اضافہ ، موسم سرد اور خشک رہے گا۔صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت 20ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوائیں بھی چل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں تیزدھوپ نکلنےسےدرجہ حرارت بھی بڑھنےلگا۔ اس وقت شہر کادرجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ہے۔ موسم بہار نے شہر کو منفرد فضا سے نوازا ہے مگر ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے ۔ آج لاہور کا اے کیو آئی 152 تک جا پہنچا ہے ۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایئرکوالٹی انڈیکس 180،مال روڈ پر 175، فتح گڑھ میں 160،کوٹ لکھپت میں 162، ماڈل ٹاؤن میں 155ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر لاہور میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا تھا۔ جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی تھی۔ لیکن شہر میں بڑھتی ٹریفک اور فضائی آلودگی کی وجہ سے ایئرکوالٹی انڈیکس ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھنے لگا ہے۔