پولیو ٹیم پر حملہ،خاتون ہیلتھ ورکر تشدد سےبیہوش ہوگئی

پولیو ٹیم پر حملہ،خاتون ہیلتھ ورکر تشدد سےبیہوش ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) وحدت کالونی میں پولیو ٹیم پر حملہ،پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آنے والی ٹیم نمبر 5 پر علاقہ مکین کا تشدد، تشدد کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکر بے ہوش ہو گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وحدت کالونی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران مقامی رہائشیوں نےپولیو ٹیم نمبر پانچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیو ٹیم پر تشدد کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکر نسرین اختر بے ہوش ہو گئی۔ پولیس تھانہ وحدت کالونی نے یونین کونسل 102 کے میڈیکل انچارج کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے دو ملزمان محمد خالد اور حامد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد خالد کے گھر جانے اور قطرے پلانے کا کہنے پر محمد خالد نے نسرین اختر پر تشدد کیا ،دھکے اور گالیاں دیں۔مار پیٹ سے بے ہوش ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  خواجہ سراؤں کے گروپ نے ٹبی سٹی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ خواجہ سرا اپنے چیلے کو حفاظتی انجیکشن نہیں لگوانا چاہتے تھے۔ پولیو ورکر نے خواجہ سراؤں سے لڑائی جھگڑے کی پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے خواجہ سرا سیمی اور اس کے چیلے پائل کو پکڑ لیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer