سعید احمد سعید: برائلر چکن کی قیمت میں 13 روپے کمی، 365 سے کم ہو کر 352 روپے فی کلو ہوگیا، انڈوں کے دام بڑھ گئے،سرکاری ریٹ 160 روپے مقرر کردیا گیا۔
مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے جاری ریٹ کے مطابق چکن کی قیمت میں 13 روپے فی کلو ہوئی ہے۔ ریٹ 365 روپے سے کم ہو کر 352 کا فی کلو ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 235 روپے جبکہ پرچون ریٹ 243 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ گرمی شروع ہونے کے باوجود فارمی انڈے فی درجن 2 روپے مزید مہنگے ہو گئے۔ انڈوں کا سرکاری ریٹ 160 روپے فی درجن جاری کر دیا گیا ہے۔ انڈوں کی پیٹی 4680 روپے کی ہو گئی ہے۔