سگریٹ نوشی کرنے اور بیچنے والوں کیلئےبری خبر

سگریٹ نوشی کرنے اور بیچنے والوں کیلئےبری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سگریٹ نوش اور سگریٹ فروش اب ہو جائیں ہو شیار ، بغیر لائسنس سگریٹ کی فروخت ممنوع ہو گی،بھاری بھر کم لائسنس فیس کے لئےمحکمہ ایکسائز کو حکومت کا مراسلہ ، لائسنس فیس دکانوں کی لیبر سٹرینتھ کے مطابق 20 سے 50 ہزار تک عائد ہوگی ۔ تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی بحالی کا بھی فیصلہ، مہنگا سگریٹ اور مہنگا ہو جائیگا، ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کے لئے تجاویز ارسال کردیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تمباکو وسگریٹس کی مصنوعات خریدوفروخت پر دوبارہ ایکسایزڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ایکسائزنے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے ڈیوٹی میں اضافے کے ریٹس منظوری کے سیکرٹری ایکسائز کوسمری بھجوادی۔ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کی جانب سےسگریٹس سمیت دیگر مصنوعات پرنئے ریٹس کےساتھ لائسنس فیس کے اجراء کے لئے سیکرٹری ایکسائز کومراسلہ بھجوا دیا گیا۔

حکومت نے 1958ٹوبیکو ایکٹ کو2001 میں تمباکو مصنوعات پرعائدمعمولی ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی تھی، جس پر دوبارہ عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔نئے ریٹس کے مطابق دکانوں کو سٹیٹس کے مطابق ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔5ملازمین کی دکان پر 50 ہزار روپے ڈیوٹی ، 2 ملازمین والی دکان کو 30 ہزار روپےاورایک ملازم والی دکان پر 20 ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی جائےگی۔

شہری حدود کے اندر سگریٹس بیچنے والوں سے 5 ہزار ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کرنے کے لئےتجاویز بھجوا دی گئیں۔سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer