کوروناویکسین لگوانے والے یہ خبر ضرور پڑھیں

کوروناویکسین لگوانے والے یہ خبر ضرور پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:پوری دنیا سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم اس ویکسین کو لگوانے سے قبل کچھ ضروری معلومات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ہی ضروری ہے۔چین کی جانب سے فراہم کردہ یہ ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگتی ہے ، لگانے سے پہلے انسان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرنا لازمی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق یہ ویکسین 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے نہیں ہے جب کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ویکسین مراکز میں ضروری آلات سے لیس ایمرجنسی کارنرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سائنو فارم کمپنی کی یہ ویکسین 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر رکھی جاتی ہے دوسری جانب امریکہ اور روس سمیت دیگر ممالک کی کورونا ویکسین کو رکھنے کے لیے منفی 20 سے منفی 70 ڈگری کا درجہ حرارت درکار ہے۔ اس کولڈ چین کو برقرار کرنا پاکستان جیسے ممالک میں بہت مشکل ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت نے چین کی ویکسین کو ترجیح دی ہے۔