سٹی 42: پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، میاں شفیع موجودہ اجلاس میں پینل آف چئیرمن میں بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں شفیع نے بیمار ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے ہر میاں شفیع نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ اس سے قبل بھی متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ملک ندیم کامران بھی تاحال کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ میں ہیں.
دوسری جانب لاہور میں کوروناکےوارجاری ہیں،مہلک مرض سے مزید 11افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ شہرمیں کورونا وائرس کے 526 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ میو میں 6اورجناح ہسپتال میں کوروناسے2افرادجان کی بازی ہارگئے، فاروق ہسپتال اورحمیدلطیف ہسپتال میں کوروناسےایک ایک موت ہوئی۔ یونیورسٹی آف لاہورٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سےایک شخص جاں بحق ہوا۔ شہرکےہسپتالوں میں کوروناکے288مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے115 مریض آئی سی یو اور 19 وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔