شاہدرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

شاہدرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) ٹریفک حادثات کے بڑھنے کی وجہ تیزرفتاری اور ٹریفک کے قوانین سے لاعلمی ہے،ان حادثات کی زد میں آکر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،شاہدرہ میں تیز رفتارٹرک کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی شرخ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور تیر ڈرائیوانگ کرنے کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، لرزہ خیز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،گئی بچے یتیم ہوچکے ہیں اورکئی گھروں کےواحد کمانے والے ان حادثات کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں، جو خوش قسمت بچ جاتے ہیں ان کے لئےعمر بھر معذوری کی زندگی گزارنا کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

لاہور میں ہونے والے حادثہ کے بارے پولیس کا کہناتھا کہ شاہدرہ سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی شیخوپورہ سے لاہور جا رہے تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزساہیوال میں عارف والا روڈ پر ٹرک نے کار کو ٹکر مار ی جس کے باعث کار میں سوار اے ایس آئی سلمان جاں بحق ہو گیا تھا۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیم پہنچی، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا اے ایس آئی  لاہور میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

حادثہ سے قبل لاہور پولیس کا اے ایس آئی سلمان بہاول نگر سے اپنی کار میں لاہور کی طرف آرہا تھا،ریسکیو  نےمتوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ   ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer