سٹی 42: بھارت کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنےانسٹاگرام پر دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکارہ کے مداح ان کے دوسرے بچے کی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے جس پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصویر شیر کی ہے۔
کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کر سکیں‘۔اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام تر خواتین کو مبارکباد دی۔