شاہ حسین ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

 شاہ حسین ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر ریلوے پٹریوں کے درمیان کانٹے میں پھنس گیا اورٹرین اس دوران پٹری میں پھنسے کلپ کانٹے کے مقام پر پہنچ گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر ریلوے پٹریوں کے درمیان کانٹے میں پھنس گیا اورٹرین اس دوران پٹری میں پھنسے کلپ کانٹے کے مقام پر پہنچ گئی تاہم ریلوے بالائی پل کے نیچے موجود شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے شاہ حسین ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے شہریوں کے ہجوم کا اشارہ دیکھ کر ٹرین کو روک کر حادثے سے بچالیا۔ 
ریلوے ٹیکنیکل ٹیم نے پٹریوں کے کانٹے میں پھنسے کلپ بریک کو نکال کر ٹریک کلیئر کردیا اور شاہ حسین مسافر ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی سے لاہور آنے والی ٹرین سکھر کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے باعث ایک  مسافرخاتون جاں بحق جبکہ 20 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
 وزیر ریلوے اعظم خان سواتی  نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تھا ان کا کہنا تھاکہ کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔