ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو بااختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

خواتین کو بااختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے،  اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کا تحظ کرنا ہے، اس دن کے موقع پر مختلف طبقات فکر کی جانب سے ریلیوں، سیمیناز اور کانفرنسز کا  اہتمام کیا گیا، یوم خواتین پر آج ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب مذہبی جماعتوں کی جانب سے حیا مارچ نکالا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو بڑا رتبہ اور مقام دیا ہے، اللہ نےخوبصورت رشتوں کا امین بنا کرعورت کو تقدس و احترام دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خواتین کو جو حقوق اسلام میں دیئے گئے مغرب اسکا تصور نہیں کر سکتا، خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت، قابل اور محنتی ہیں،دیہات میں بسنے والی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، خواتین کیلئے اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے، خواتین کی رہنمائی کیلئے ویمن ہیلپ لائن 1043 قائم کی گئی ہے، خواتین کی آگاہی کیلئے ڈیجیٹل آن لائن میگزین متعارف کرایا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer