پنجاب پولیس کےدعوے، حقائق سے برعکس

پنجاب پولیس کےدعوے، حقائق سے برعکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سنگین جرائم کے اشتہاری پولیس کی گرفت سےدور، درجن بھرفورسز کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ساڑھے چودہ ہزاراے کیٹگری کے اشتہاریوں کوپولیس پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

پنجاب پولیس کی جانب سےدعوی کیاجاتا ہےکہ پنجاب کومحفوظ بنانے اورمجرمان کوپکڑنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی اور نت نئی فورسز موجود ہیں، لیکن اگر بات کی جائےاے کیٹگری کے اشتہاریوں کی تولاہورسمیت پنجاب بھر میں14 ہزار720 قاتل، ڈکیت، اغواکاراورریپ کےملزم پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔

اشتہاریوں کوگرفتارنہ کرنےسےصوبہ بھرمیں جرائم کی شرح میں بھی خطرناک حدتک اضافہ ہورہا ہے۔

پولیس کےاعدادوشمار کے مطابق فیصل آبادمیں سب سےزیادہ 1491 اشتہاری ہیں، گجرات میں1388، گوجرانوالہ میں1228، رحیم یارخان میں1027، سیالکوٹ میں980، شیخوپورہ میں740 اورلاہورمیں 660 اشتہاری ابھی تک پولیس کی آنکھوں میں دھول جونک کردندناتے پھررہے ہیں۔ صوبہ بھر میں پچھلے3ماہ میں اشتہاریوں کی تعدادمیں ڈھائی ہزارکا اضافہ ہوا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer