ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہ میں اضافہ، صنعتی مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تنخواہ میں اضافہ، صنعتی مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے صنعتی مزدوروں کی تنخواہ 15000 سے بڑھا کر 16500 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا, جس میں صنعتی مزدوروں کو ریلیف دینے اور ان کی تنخواہ میں 1500 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں آٹومیشن سسٹم لانے اور صنعتی مزدوروں کو خصوصی لیبر کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکی  منظوری دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی لیبر کارڈ سے مزدور رعایتی نرخوں پر اشیاء حاصل کر سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer