(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ خواتین کا عزت و احترام معاشرتی، مذہبی اقدار کا حصہ ہے، پاکستانی خواتین کو ترقی دینا ہمارا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریبا 50 فیصد ہیں۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی، حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، نئے پاکستان میں ہر عورت کو عزت، ترقی اور تحفظ دیں گے۔