ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل میچز، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل میچز، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پی ایس ایل میچز کے حوالہ سے تمام ناکہ جات کی سکیورٹی کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، تمام داخلی و خارجی راستو ں پر جدید سرویلنس سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

سسٹم میں سی ٹی ڈی، فورتھ شیڈول اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب اشخاص کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کو بائیو میٹرک سسٹم سے چیک کرنے پر خودکار سسٹم سے اطلاع پہنچ جائے گی۔

ایس پی ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ جدید سرویلنس سسٹم سے انٹری پوائنٹس کی سرویلنس مزید بہتر ہو گی جبکہ ناکوں پر موجود اہلکاروں کو ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔