ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاف پانی پروجیکٹ کیس کی سماعت، 9ملزمان کی ضمانتوں کیلئے جمع درخواست خارج

صاف پانی پروجیکٹ کیس کی سماعت، 9ملزمان کی ضمانتوں کیلئے جمع درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:اینٹی کرپشن عدالت سے صاف پانی پروجیکٹ کیس میں ملوث منصوبے کے چیف ایگزیکیٹو وسیم اجمل سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔ فیصلے کے وقت کوئی ملزم عدالت میں موجود نہ تھا۔

صاف پانی پروجیکٹ کیس میں، ایک سو تین ارب کا نقصان پہنچانے کے الزام میں پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل، جنرل منیجر پروجیکٹ کرنل طاہر مقبول، منیجر شفاعت علی، اقتدارعلی شاہ، کمپنی سیکرٹری اویس یاسین، ظہرالدین، فضل الرحمان، امجد محمود آغا اور سیدہ شبنم نجف نے اپنی درخواست ضمانتیں دائررکھی تھیں، ملزمان کے وکلا نے دو ماہ تک دلائل دیے۔

عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے غیرمعیاری کام ،صاف پانی کے مقررہ نرخوں میں تبدیلی کرنے اور حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔