ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا  دور لوٹ آئے گا، امیر مقام

سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا  دور لوٹ آئے گا، امیر مقام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا  دور لوٹ آئے گا۔

وفاقی وزیر امیر امقام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا چشم دید گواہ ہوں، کرنل شیر کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ۔ 9مئی کو پورا ملک جام رہا۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ کسی فرد واحد کا نہیں ، خاکی وردی کو کمزور کرنا انڈیا کی خدمت ہے ۔ ملک میں زلزلے آئے سیلاب آئے تو ہم نے خاکی متاثرین کی بحالی میں دیکھی۔ سوات میں پاکستان کا جنھڈا خاکی وردی نے دوبارہ لہرایا ۔  سوات متاثرین کو یقین بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہو جائے تو  جیت پاکستان کی نہیں دشمن کی ہے۔ 

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میرے خلاف 23مقدمات بنے  بیوی اور بیٹے کو بھی پھنسایا گیا، ہم نے عدالتوں پر اعتماد کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈینٹ ہے  عوام کی خدمت کر ے کس نے ان کے ہاتھ باندھے ہیں۔  گندم سکینڈل میں اربوں روپے گپھلے ہوئے ہیں۔ مرکز سے پہلے کے پی کے بجٹ پاس کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دورہ چین سے سی پی پیک کے نئے منصوبے کے کر آئے ، سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا  دور لوٹ آئے گا۔  باہر سے اربوں کھربوں روپے انوسمنٹ آرہی ہے ۔عام آدمی کی زندگی بہتری کے لئےمعاشی استحکام ضروری ہے۔