سٹی42: ضلع سوات میں واقع مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 188کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا۔