(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں مکمل پردے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کا اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’الحمدللّٰہ جمعہ کی صبح مدینہ پاک پہنچی ہوں۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابقہ اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ فلمی اداکارہ، معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر ریما خان کا شمار 1990 کی دہائی میں پاکستان کی معروف فلمی اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ اس سال معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر بھی حج کی سعادت حاصل کریں گی۔ وہ گزشتہ شب کی فلائٹ سے حج 2024 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔