ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی

 ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : عسکری ٹاور حملہ ٫ تھانہ شادمان نزر آتش اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 4 مقدمات ,انسداد دھشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی اور پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا.

 انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت طلب کی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر بھی دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور اسپیشل پراسیکیوٹر کو ضمانتوں ہر دلائل کا آخری موقع دے دیا ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل ملک برھان معظم ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے, راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں.
اب تک نو مئی کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے.

Ansa Awais

Content Writer