ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے دروازے غیر ملکی تارکین وطن کے لئے بند کیوں ہو گئے؟

Luís Montenegro، Portugal's Prime minister, Portugal's new immigration policy, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پرتگال  کے دروازے پرتگیز زبان نہ جاننے والے غیر ملکیوں کے لئے اب تقریاً بند ہو چکے ہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعد اب غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو  پرتگال میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔

پرتگال کے نومنتخب وزیراعظم  لوئیس مونٹی نیگرو نے امیگریشن پر اپنی پالیسی بیان کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا  کہ پرتگال میں اب  ایسے پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کو رہائشی پرمٹ دیئے جائیں گے جن کو پرتگیز زبان پر عبور حاصل ہو گا۔ 

پرتگیز زبان  بولنے والے ممالک کے علاوہ صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے افراد ہی امیگریشن حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ سیف / آئمہ کا تمام پرانا نظام فائل لاک اور سوشل سیکیورٹی ادا کر کے رہائشی اجازت نامے لینے کے اب تک جاری طریقوں کو باقاعدہ ختم کر دیا  گیا ہے۔ پرتگیز  بولنے والے ممالک اور یورپی یونین کے پڑھے لکھے باشندوں کے سوا اب باقی دینا کے لوگوں کے لئے پرتگال میں بسنا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔


 وزیراعظم لوئیس مونٹی نیگرو نے کہا کہ  پرتگال میں سیر و تفریح کے ویزا پر یا بغیر ویزہ غیر قانونی طور پر آ کر بسنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں  کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زبان، کلچر اور ثقافت کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ آرٹیکل 88 اور 89 کو باقاعدہ ختم کر دیا گیا ہے۔پرتگال کی حکومت جس کیٹگری کا ویزہ درخواست گزار کو جاری کرے  گی اس کے عین مطابق ہی ویزہ ہولڈر وہاں قیام کر سکے گا۔

 حکومت رواں سال کے اختتام تک زیر التوا ساڑھے چار لاکھ درخواست گزاروں کی درخواستیں نمٹا دے گی۔ سوشل سیکیورٹی ادا نہ کرنے والے اور  فیک  کنٹریکٹ لگا کر فائل لاک کروانے والے افراد کی درخواستیں کینسل کر کے ان کے متعلق قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 حکومت  کے اس اعلان کے بعد غیر  قانونی تارکین وطن اور امیگریشن کے حصول کے لیے پرتگال کا رخ کرنے والے افراد میں کمی آئے گی اب ایسے افراد  کو پرتگال کی بجائے اسپین اور اٹلی کا رخ کرنا پڑے گا۔