صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،مسابقتی نرخ بحال کیے جائیں،اپٹما کا وزیر اعظم کو خط  

Aptma,letter,Primeminister,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اپٹما نے بجٹ میں بجلی و گیس کے مسابقتی نرخ بحال کرنے کیلئے  وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے وزیر اعظم شہباز شریف  کو خط  لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں ، پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ 30 جون کو ختم ہورہے ہیں ۔ 

 خط میں مزید کہا گیا ہےکہ بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ ختم ہونے سے برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جائے گی ،پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 5ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کی ہے ،بجلی اور گیس مسابقتی نرخ پر نہ ملنے سے ٹیکسٹائل صنعتیں بند ہوجائیں گی ،یکم جولائی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں ۔

اپٹما صدر کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات میں 3 ارب ڈالرز کمی کا امکان ہے ،ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 19 ارب دالرز سے کم ہوکر 16 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہیں ، 2023 میں پاکستان 26 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل برآمدات کی طرف بڑھ رہا ہے ،بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ واپس لینے سے ٹیکسٹائل برآمدات کم ہوئیں ،ہنگامی اقدامات نہ کرنے سے ٹیکسٹائل برآمدات 4 سے 5 ارب ڈالرز کم ہوسکتی ہیں ،مسابقتی نرخ ختم کرنے سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگا ،بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ 30 جون کو ختم ہورہے ہیں ،ملکی معاشی ترقی کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھانا ضروری ہے ،ٹیکسٹائل برآمدات بڑھنے سے ملک میں بے روزگاری کم ہوگی ۔