ویب ڈیسک: آزاد کشمیر قانون سز اسمبلی کے حلقہ باغ وسطی ایل اے 15 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے امیدوار سردار ضیا القمر نے 5270 ووٹوں کی برتری سے مسلم لیگ نون کے امیدوار راجا مشتاق منہاس کو ہرا دیا۔
ضیا القمر نے 25755 ووٹ لئے جبکہ مسلم لیگ نون کے مشتاق منہاس نے 20485 ووٹ حاصل کئے، تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ضمیر نے 4603 ووٹ حاصل کئے۔ سردار ضیا القمر کی برتری 5270 ووٹوں کی رہی۔
ہارنے والی مسلم لیگ نون کے امیدوار راجا مشتاق منہاس کامیاب ہونے والے ایم ایل اے سردار ضیا القمر کے گھر ان کی کامیابی پر مبارک باد دینے گئے۔ دونوں سیاسی مخالفین نے گلے مل کر انتخابی مہم کے تمام شکوے شکایتیں فراموش کر دیں۔