(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور این اے 109 سے ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سلیم طاہر گجر نے سابق صدر کو یقین دلایا کہ وہ این اے 109 کی سیٹ جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفہ دیں گے،ملاقات میں وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید بھی موجود تھے۔