دریائے نیلم میں جیپ گرنے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات 

دریائے نیلم میں جیپ گرنے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے 8 نوجوانوں کے لواحقین کی ملاقات، حادثے میں زخمی ہونے والے 3 نوجوانوں محمد فہد، معین علی اور محمد حسنین کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی کا جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے لئے15، 15 لاکھ روپے مالی امداد کااعلان، اس موقع پر  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاں بحق نوجوان اپنے خاندانوں کا سہارا تھے،پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد آپ کے پیاروں کی جان کا نعم البدل نہیں۔ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔  
 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے جاں بحق نوجوانوں غلام میراں، اظہر اشرف، عمیر احمد، شاہنواز، بلال جیلانی، ولید ابرار، راحیل محمود اور رحیم خان کے لواحقین سے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور جاں بحق نوجوانوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ 
 محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کے خاندانوں کو دلاسہ دیا اور کہا کہ صبر جمیل کیلئے دعا کی،جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔8 نوجوانوں کا ایک حادثے میں دنیا سے چلے جانا سانحہ سے کم نہیں۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔زخمی نوجوانوں کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 
 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم زخمی نوجوانوں کے علاج معالجے کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔  ریسکیو1122 کی ٹیم نے ڈیڈ باڈیز کی تلاش کے لئے دن رات کام کیا۔ 
 اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔