پی ٹی آئی  اصلاحات نہ کرسکی، خوشحال پاکستان کیلئےاستحکام پاکستان پارٹی بنائی،جہانگیر ترین

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-08/news-1686235345-3607.gif
کیپشن: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لاہور کے ایک ہوٹل میں نئی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کو حکومت میں لانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی لیکن اصلاحات کروانے میں ناکام رہے، اس مقصد کے لئے اب نئی پارٹی بنا رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان  پارٹی کےنام سے نئی سیاسی جماعت کا  اعلان کر دیا۔

  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لاہور کے ایک ہوٹل میں نئی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کو حکومت میں لانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی لیکن اصلاحات کروانے میں ناکام رہے، اس مقصد کے لئے اب نئی پارٹی بنا رہے ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  جہانگیر ترین  نے کہا کہ ہم آ ج ایک نئی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آ ئے ہیں ، آپ سب کو معلوم ہے ہمارا ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، ہمیں نئی پارٹی بنانے کی کیوں ضرورت پیش آئی وہ بتانا چاہتا ہوں، جب میں سیاست میں آیا تو صرف ایک ہی خواہش تھی کہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکوں، میں روایتی سیاستدان نہیں ہوں ، میں سیاست میں  تاخیر سے آیا مقصد صرف ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا تھا اسی جذبے سے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، ہم نے بھرپور کوشش سے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی قوت بنایا۔ 

 آنے والے دنوں میں کئی حقائق آپ کے سامنے آ ئیں گے جس سے اندازہ ہو گا کہ ہم نے پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کیا کردار ادا کیا، ہم نے محنت کی کہ پارٹی جب جیتے تو ملک میں اصلاحات لانے کے قابل ہو سکے ، لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، لوگ بدزن ہوتے گئے، پارٹی کا منشور کچھ اور تھا۔

 ہم نے نئی پارٹی اسی لیے بنائی ہے تاکہ خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو سکے ، آئندہ کچھ روز میں اپنا اصلاحی ایجنڈہ منظر عام پر لائیں گے ، جبکہ مزید لوگ بھی اس میں شامل ہو ں گے ۔

 اس  سے قبل علیم خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا 9مئی واقعات کے بعدلوگ فکر مند تھے ، موجودہ صورتحال تمام پاکستانی پریشان  ہیں ، اس صورتحال میں ہم جو کچھ کر سکتے تھے، ہم نے بھرپور کوشش کے ساتھ  کیا ، ہم نے دوستوں سے رابطہ کر کے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ، جہانگیر ترین کی کوششوں سے  تمام لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ، جہانگیر ترین نے سب کو اکٹھا کرنے کیلئے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ،ہم نے پاکستان کو انتشار سے پاک کرنا ہے ، انتشار پاکستان کیلئے پاکستانی معیشت کیلئے اور آنے والی نسلوں کیلئے خطرناک ہے ،ہم نے 12سال اکٹھے ایک پلیٹ فارم پر گزارے  اور مقصد صرف ملک کی خدمت ہے ۔

 ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمودمولوی، جے پرکاش، مرادراس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کاحصہ ہوں گے، سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ ، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی اور ممتاز مہروی بھی جماعت میں شامل ہوں گے جب کہ فاٹاسے جی جی جمال اور کے پی سے اجمل وزیر بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف ،جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی اور دیوان عظمت بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔