190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، عمران خان نیب آفس راولپنڈی پہنچ گئے

Imran Khan being interrogated in NAB Rawalpindi office, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان، احتشام کیانی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس حاضری کے بعد نیب آفس راولپنڈی پہنچ گئے۔

 اس حوالے سے نیب آفس راولپنڈی کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جہاں اسلام آباد پولیس سمیت ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

 اسکے علاوہ نیب آفس راولپنڈی کے باہر قیدی وین بھی موجود ہے۔

 دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی 9 مقدمات میں 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

 ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عمران خان 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

 خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے علاوہ عمران خان کی ضمانت کی دو درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت تھیں۔