پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کتنی ہے ؟ تفصیلات جاری

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کتنی ہے ؟ تفصیلات جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے پاکستانی صارفین کی تفصیلات جاری کردیں۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ یوٹیوب، سب سے کم ٹوئٹر کے صارفین ہیں ملک میں انٹرنیٹ یوزرز کی تعداد 8 کروڑ 73 لاکھ جبکہ موبائل رکھنے والوں کی تعداد 19کروڑ 18 لاکھ تک پہنچ گئی۔سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ 7کروڑ 17لاکھ صارفین یوٹیوب استعمال کرتے ہیں، فیس بک صارفین 5 کروڑ75 لاکھ، اسنیک ویڈیو صارفین ایک کروڑ88لاکھ ہیں۔ ٹک ٹاک صارفین ایک کروڑ83 لاکھ، انسٹاگرام صارفین ایک کروڑ 56لاکھ ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں لنکڈ ان 76لاکھ، بیگو اینڈ لائیک 42لاکھ، ٹوئٹر 34 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔