لیونل میسی سعودیہ نہیں امریکہ جا رہے ہیں،نئےمعاہدہ کی تصدیق

Messi is joining American Foot Ball Club, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔

 لیونل میسی کا شمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ختم ہوا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔

 مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں، جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔

 میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔