ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

Pakistan West Indies Cricket series may be canceled, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ برس پی ایس ایل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ملتوی کرنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز میں میزبانی کرنی ہے جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز پاکستان سپر لیگ  کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہے، پی ایس ایل کیلئے ونڈو 12فروری سے 10 مارچ رکھی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق سیریز پی ایس ایل سے متصادم ہونے پر پی سی بی نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے اور یہ ہوم سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ونڈو کیلئے پی سی بی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20 کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرکے لیگ شیڈول سے 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔