پرائزبانڈ رکھنےوالےافراد کیلئےخوشخبری

State Bank of Pakistan extends date for encashing the withdrawn prize bonds, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پرائز بانڈ  رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری،منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

 وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کیلئے پرائز بانڈ نقد کرانے کا ایک اور موقع دیدیا،7500اور 15000کا پرائز بانڈ نقد کرانے کی تاریخ میں 30جون تک توسیع کی گئی،25ہزار اور 40ہزار کے پرائز بانڈ کا تبادلہ کرنے کی تاریخ میں 30جون تک توسیع کر دی گئی۔

 مقررہ مدت میں پرائز بانڈ تبدیل نہ کرانے والوں کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے،پرائز بانڈز مالکان 25ہزار اور40ہزار کے پریمیم بانڈز منتقل کراسکتے ہیں،پرائز بانڈ کو سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلا جاسکتا ہے۔

پرائز بانڈز کا تبادلہ ایس بی بی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے کیا جاسکے گا،کمرشل بینکوں کی برانچوں سے بھی پرائز بانڈز کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔