افغانستان میں نائب گورنر کی نماز جنازہ کے دوران مسجد میں دھماکے کی اطلاعات ہیں، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے قائم مقام گورنر اور مستقل نائب گورنر دو روز قبل کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدخشاں صوبے کے قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں تاہم اس کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔