یوتھ قرضے،لیپ ٹاپ، سولرپاور؛بجٹ میں80 ارب روپے کا وزیراعظم پیکج آرہاہے

Prime Minister Package worth 80 billion Rs Included in new Budget, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم پیکج  میں سولر پاور منصوبے کیلئے 30 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی،اس کے علاوہ  نوجوانوں کیلئے چھوٹے قرضوں کیلئے10 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

 آئی ٹی اور کھیلوں کیلئے پانچ، پانچ ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ،یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کئلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیراعظم آئی ٹی پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

کھیلوں کے فروغ کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پانچ ارب روپے کا پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔