(راؤ دلشاد)روٹی اور نان کی قیمت سرکاری سطح پر تعین ہوگیا ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت طے کردی۔
ضلعی انتظامیہ نے بالآخر روٹی کی قیمت طے کردی، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ ، ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی و ایم پی اے ملک وحید نے کی۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایف او اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر میں سو گرام روٹی دس روپے کی فروخت کروائیں،سادہ نان 15 روپے کا فروخت کروائیں.
منافع خوری کرنے والے تندور مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروائیں.جو دکان دار زیادہ منافع خوری کر رہے ہیں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں.اجلاس میں شہر میں سبسڈی والے آٹے کی فروخت کا جائزہ بھی لیا گیا۔