ضمنی انتخابات؛ حمزہ شہباز کا ترین گروپ سے متعلق بڑا فیصلہ

 Hamza Shehbaz /Jehangir Tareen Group
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا ترین گروپ کے رکن سعید اکبر نوانی اور فیصل حیات سےٹیلی فونک رابط ، آزاد حیثیت کی بجائے ن لیگ ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سےوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ متحرک ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ترین گروپ کے رکن سعید اکبر نوانی اور فیصل حیات سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔آزاد حیثیت کی بجائے ن لیگ ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے آزاد حثیت میں الیکشن لڑنے والے ارکان کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ لینے پر راضی کر لیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ ترین گروپ کے تمام اراکین ن لیگ ٹکٹ اور شیر کے نشان پر الیکشن لڑے گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ کے نشان پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔فیصل حیات جبوانہ اس پہلے ترین گروپ کے دو ارکان آزاد حیثیت میں الیکشن پر حصہ لینے پر بضد تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer