پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون ہوگا؟

پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون ہوگا؟
کیپشن: Punjab university
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامی آج سے خالی،محکمہ ہائر ایجوکیشن 2 ماہ بعد بھی وائس چانسلر کے عہدے پر امیدواروں کی تاحال شارٹ لسٹنگ نہ کر سکا.

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی تقرری کے لئے اپریل میں اشتہار دیا گیا. وائس چانسلرکے لئے 55 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں ہیں۔

اہم امیدواروں میں سابق وی سی پی یو ڈاکٹر نیاز احمد ، وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی ،وی سی یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور ،سابق وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم ، وی سی جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال ،وی سی بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم ، قائم مقام وی سی پی یو ڈاکٹر سلیم مظہر ،سابق وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی  ڈاکٹر روف اعظم ، میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر غلام قمر، پنجاب یونیورسٹی کے متعدد اساتذہ  بھی شامل ہیں۔ وائس چانسلر کے عہدے پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 28 اپریل تھی۔

امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور انٹرویو نہ ہونے کے باعث وی سی پی یو کی تعیناتی میں تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر نے فی الحال قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔