سٹی 42: محکمہ صحت نے ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کا اظہار کردیا.
تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ و سرکاری سکولوں کوتعطیلات کے دوران ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں سرکاری ونجی سکولوں کا وزٹ کریں گے ۔سکولوں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے کمرہ جماعت اور ہالز میں مچھر مار سپرے کروایا جائے۔پلے گراونڈز اورچھتوں پر بارش پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے،چھٹیوں کے دوران سکول میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
سکول ایجوکیشن نے ہدایات کی ہیں کہ پانی کے ٹینکی اور واٹر کولر میں پانی جمع نہ ہو،سکول میں کوڑا کرکٹ کو مسلسل ٹھکانے لگایا جائے۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔