ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا
کیپشن: Donald Trump
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔

نیوز رپورٹس کے مطابق غیرملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمایندگان کی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیرملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثر انداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔