(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء کیلئے امتحانی شیڈول فائنل کرلیا،بی اے، بی ایس ای ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے باعث ملتوی امتحانات کا شیڈول پنجاب یونیورسٹی نے فائنل کرلیا ہے،شعبہ امتحانات کے مطابق بی اے، بی ایس ای ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے،ایل ایل بی پارٹ 3 اورپارٹ فائیو کے امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گےجبکہ ایم اے، ایم ایس ای کے امتحانات بھی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے،حتمی ڈیٹ شیٹ اگلے ہفتے جاری ہوگی۔
مزید پڑھئے: پنجاب یونیورسٹی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کوخبردارکردیا
واضح رہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ختم کرنے کے لئےورکنگ پیپرز تیار کرلیا گیا، ایک سال میں دو مرتبہ سالانہ امتحانات کا انعقاد کرنے کی تجاویز پیش کردی گئی،سال اول کے طالب علم کو فیل شدہ مضامین کا امتحان دینےکے لئے آئندہ سالانہ امتحان کا انتظار نہیں کرنا ہوگا، سال آخر کا طالب علم اگر ضمنی امتحانات میں شریک ہو کر اپنے پرچے پاس کرے تو اس کی مارک شیٹ سپلیمنٹری امتحان درج ہوتا ہے میٹرک اور انٹر کی سند پر لفظ ضمنی امتحانات کو ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ امتحانات لکھا جائے گا۔
امتحانات کا ایک سیشن اپریل /مئی جبکہ دوسرا سیشن نومبر/دسمبر میں ہو گا، طلباء دونوں سیشن میں سے کسی ایک کا بھی انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے، انٹر بورڈز کمیٹی چیئرمینز کے فورم میں چاروں صوبوں کے تعلیمی بورڈز نے نئے سسٹم پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
آئی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ورکنگ پیپر کی حتمی منظوری ہوگی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اصلاحات کی سفارشات وزراء تعلیم کو ارسال ہوں گی۔