16 سال بعد قومی بچت سکیموں سےسرمائے کا ریکارڈا انخلا

 16 سال بعد قومی بچت سکیموں سےسرمائے کا ریکارڈا انخلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قومی بچت کی سکیموں میں نئی سرمایہ کاری کی بجائے پہلی سرمایہ کاری سے بھی ایک سو ارب روپے نکل گئے, 16 سال بعد قومی بچت کی سکیموں میں نئی سرمایہ کاری کی بجائے سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال قومی بچت کی سکیموں میں سےمجموعی طور پر 100 ارب 55 کروڑ روپے نکل گئے، سرمایہ کاری میں نمایاں کمی پرائز بانڈز کی مد میں نکالے جانے والے کیش کے سبب ہوئی، گذشتہ دس ماہ میں 76 ارب روپے  کے پرائز بانڈز ارب روپے کیش کروائے گئے،اس دوران  8 ارب 80 کروڑ روپے ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس میں سے نکالے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسری سکیموں سے بھی 35 ارب 27 کروڑ روپے نکل گئے، جبکہ صرف ریگولر انکم سکیم میں 20 ارب روپے جمع کرائے گئے، گزشتہ سال بھی پرائز بانڈ کیش کی صورت میں اس سے دو گنا سرمایہ نکالا گیا تھا لیکن دیگر سیونگز میں سرمایہ کاری میں اضافے سے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری تقریباً 371 ارب روپے تھی، اس سے قبل 2005 میں قومی بچت کی سکیموں سے تقریبا 50 ارب روپے کا انخلا رکارڈ کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer