ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسروں کو ترقی سے پہلے کیا کرنا پڑے گا؟

IG Punjab Police
کیپشن: IG Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سی پی اومیں پولیس افسران کی ٹریننگ سےمتعلق اہم اجلاس،ایس پی رینک پرترقی پانے والےافسروں  کی جوائننگ سےقبل”پوسٹ پروموشن سپروائزری کورس“کی منظوری دی گئی۔
 تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سی پی اومیں پولیس افسران کی ٹریننگ سےمتعلق اہم اجلاس  ہوا  جس میں  ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کاکہنا ہے تھا کہ کورس میں افسران کوپولیس کے تمام شعبوں کی ورکنگ بالخصوص آئی ٹی پراجیکٹس بارے ٹریننگ دی جائے گی۔افسران ہر شعبہ کی ورکنگ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اپنے مشاہدات پر مبنی رپورٹ کورس کمانڈر کو دیں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا  تھاکہ ٹریننگ کالج کےسربراہ زیرتربیت تمام افسران کی ایویلوئیشن رپورٹس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو جمع کروائیں گے،دیگر صوبوں سے پنجاب آنے والے اے ایس پیزاور ایس پیز سمیت دیگر افسران کو سی پی او میں تمام آئی ٹی پراجیکٹس کے استعمال بارے ٹریننگ دی جائے۔

آئی جی پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو پنجاب پولیس کے سروس ڈلیوری آئی ٹی پراجیکٹس بارے بطور خاص ٹریننگ اور آگاہی دی جائے،ٹریننگ کے بعدافسران سپر وائزری کردارعمدگی سے ادا کرتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کو آسان بنا سکیں گے۔