نیشنل کالج آف آرٹس یونیورسٹی بن گیا

نیشنل کالج آف آرٹس یونیورسٹی بن گیا
کیپشن: NCA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: نیشنل کالج آف آرٹس 146 برس بعد یونیورسٹی میں تبدیل، پرنسپل کی جگہ وائس چانسلر تعینات ہوگا، این سی اے میں بورڈ آف گورنرز،  سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کی تشکیل ہوگی، وائس چانسلر کو پانچ سال کی مدت کیلئے تعینات کیا جائے گا۔
 نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ میں نیا ایکٹ منظور کیا گیا ہے۔ این سی اے میں پرنسپل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے ، اب وائس چانسلر تعینات کیا جائے گا۔ وائس چانسلر کی تقرری کیلئے  سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔بورڈ آف گورنرز سرچ کمیٹی تشکیل کرنے کا مجاز ہوگا، بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردہ سرچ کمیٹی وائس چانسلر کیلئے  امیدواروں کا نام شارٹ لسٹ کرے گی، جسے بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔

بورڈ کی منظوری کے بعد صدر پاکستان سے وائس چانسلر کی تقرری کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ این سی اے میں اکیڈمک کونسل کی تشکیل ہوگی، جو یونیورسٹی کے تمام تعلیمی امور کی نگرانی کرے گی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور چیئرمین ایچ ای سی بورڈ آف گورنرز کے ممبران ہوں گے، این سی اے کی سنڈیکیٹ کا چیئرمین وائس چانسلر ہوگا، جبکہ یونیورسٹی کے تمام ڈینز اور تین اساتذہ  بطور ممبر منتخب ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer