ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ڈاکٹرکی گانا گاتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

Dr.rida irfan khan
کیپشن: Dr.rida irfan khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی فزیشن ڈاکٹر ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی گائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسے وائرل ہوئی کہ سرحد پار بھی ان کی آواز دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارت کے موقر ادارے انڈین ایکسپریس نے بھی پاکستانی ڈاکٹر کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے اس پر خصوصی آرٹیکل لکھا، جس میں انہیں نے مشکل وقت میں ڈاکٹر ردا کی آواز کو روحانی جذبات سے بھرپور تحفہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر ردا نے قوالی ‘کالی کالی زلفوں’ اپنی سریلی آواز میں گٹار کے میوزک پر گنگنائی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جسے اب تک 63 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ اتنی پذیرائی کے بعد ڈاکٹر ردا نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیت میں معمولی سی تبدیلی کی جس کے منفرد انداز کے سبب صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ردا کو موسیقی سے خاص لگاؤ ہے،انہوں نےاپنے انسٹااکاونٹ پر کئی گانوں کو خوبصورت انداز میں گارکر اپنے فولورز کے ساتھ شئیر کیا ہے۔