ارمینا خان پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کےقتل پرافسردہ

Armeena Khan
کیپشن: Armeena Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستانی  معروف اداکارہ ارمینا خان کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار،ارمینا خان کا کہنا ہے کہ  ہمارے وجود کے لیے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

 تفصیلات کےمطابق اداکارہ ارمینا خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ’میں افضل فیملی کےبالکل تباہ ہونےپرصدمےمیں ہوں ، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سےکھودیا۔‘

میری آنکھوں میں اسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے  کیلئےآنسو ہیں۔ کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعہ کو دہشتگردی کا نام دیتی ہوں !‘

ارمینا خان نےمیڈیا پر ہونےوالے مسلم مخالف پراپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔ اداکارہ نےمزیدلکھا کہ ’ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے، کیا اب اگلا شکارآپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند دیا ،جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا،بہو اورکمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے۔

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا، 4 افراد جاں بحق