ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

195 کمسن بچے جیلوں میں بند ،،،، کیوں؟

195 کمسن بچے جیلوں میں بند ،،،، کیوں؟
کیپشن: CHILDREN IN PRISON
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   لاہور میں جرائم پیشہ خواتین کے ساتھ   195 کمسن بچے بھی جیلوں میں بند  ہیں۔

لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن  بیورو ک نے حال ہی میں ایک بچی کو اپنی سرپرستی میں لیا ہے جس کی ماں کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دیے جانے کی  منتظر ہے۔  سی پی بی  کی چئر پرسن  سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں  یہ ایک بد  قسمتی ہے کہ جب کوئی  ماں کسی جرم میں جیل چلی جاتی ہے تو اس کے  بچوں کو بھی ماں کے ساتھ جیل میں بھجوا دیا جاتا ہے۔  بعض قیدی خواتین اپنے بچوں کو کسی دوسرے کی تحویل میں دینے  پر رضا مند نہیں ہوتیں۔
سی پی بی کی چئر پرسن سارہ احمد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا   کہ 6 سال سے بڑے بچوں کو جیل سے نکال کر  حکومتی سرپرستی  میں دے دینا چاہئیے تاکہ ان کی تعلیم و تربیت کی جا سکے۔ اعداد وشمار کے مطابق  134 خواتین اپنے 195 بچوں کے ساتھ جیلوں میں بند ہیں۔