(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے گرمیوں کی تعطیلات کا سرکلر جاری کیا۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعصیلات 5 جولائی سے شروع ہوں گی،لاہورہائیکورٹ پرنسپل نشست اور علاقائی بنچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ہائیکورٹ کے مستقل ججز 6 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کریں گے جبکہ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز 2 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے۔