ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا : حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz
کیپشن: Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف اعداد و شمار کیساتھ میدان میں آگئے، کہتے ہیں پنجاب حکومت مالی سال 2018 کی ریونیو وصولی کے ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی، پنجاب اور پاکستان سے محبت کرنیوالے جتنا جلد سمجھ جائیں بہتر ہوگا۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پنجاب کی ویسی تباہی ہورہی ہے جیسی 9 سال میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کی، پنجاب کی کمزوری پاکستان کی کمزوری ہے، پنجاب کی معاشی، انتظامی اور زرعی کمزوری پسماندگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کے حصے میں 11 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2019-20 کے 1601 ارب کے مقابلے میں پنجاب کے لئے رواں مالی سال 2020-21 میں 1432 ارب مختص ہوئے ہیں، جبکہ اس کٹوتی کے ساتھ ملنے والا بجٹ بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، اسے استعمال نہیں کیا جاسکا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت مالی سال 2018 کی ریونیو وصولی کے ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی، پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 238 ارب روپے کی کمی کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer